نئى دہلى، 8 دسمبر (يو اين ائى) جموں و کشمير ميں جمعہ کو ہوئے چار دہشت گردانہ حملوں ميں مارے گئے فوج کے آٹھ جوانوں، پوليس کي تين جوانوں اور دو شہريوں کو آج لوک سبھا ميں خراج عقيدت پيش کيا گيا۔
آج صبح لوک سبھا کى کارروائى شروع ہونے پر
اسپيکر سمترا مہاجن نے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايوان ان بزدلانہ حملوں کى شديد مذمت کرتا ہے اور سوگوار کنبوں کے تيئں ہمدردى کا اظہار کرتا ہے۔ اراکين نے مارے گئے لوگوں کى روح کى شانتى کے لئے دو منٹ خاموش رہ کر انہيں خراج عقيدت پيش کيا۔